ہبلی28؍ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمار سوامی اوپن ہارٹ سرجری کے بعدابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ جنتا دل (ایس ) کے کارکنان نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے سدّا روڈ مٹھ میں ایک خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔
سینکڑوں جے ڈی ایس کارکنان نے سدّاروڈ مٹھ میں مورتی کو دودھ سے نہلایا۔پوجاکے بعد قریب میں واقع نابینا بچوں کے اسکول میں جاکر بچوں کو دودھ پیش کیا۔